Live Updates

گ*حکومت پاکستان خواتین کی تعلیم اور کھیلوں میں ترقی کیلئے پرعزم ہی: سہیل شوکت بٹ

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

- لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ''وزیر اعظم یوتھ پروگرام'' میں شرکت بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر نے جمناسٹک، جوڈو کراٹے اور دیگر کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے طالبات کی محنت اور کارکردگی کو سراہا اور ان کو مزید محنت اور جذبے سے کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

سہیل شوکت بٹ نے خواتین کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو بھی دہرایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بیشتر حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ ہماری قوم کا مستقبل بچیوں سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ ہماری بیٹیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پاکستان کی سربراہی میں بیٹیوں کی فلاح و بہبود یقینی بنائیں گے۔

کھیلوں میں خواتین کی شرکت ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ہم اپنی قوم کی بیٹیوں کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کریں گے۔ حکومت پاکستان خواتین کی تعلیم اور کھیلوں میں ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ہماری بچیاں ہماری قوم کی طاقت ہیں اور ان کی کامیابی ہمارا فخر ہے۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ تقریب میں موجود طلبہ اور اساتذہ نے بھی وزیر کے خیالات کو سراہا اور تقریب میں شرکت پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات