سعودی ولی عہد اور امارات کے صدر کی الشرقیہ ریجن میں ملاقات

ہفتہ 18 مئی 2024 13:39

سعودی ولی عہد اور امارات کے صدر کی الشرقیہ ریجن میں ملاقات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے الشرقیہ ریجن کے قصر العزیزیہ میں امارات کے صدر شیخ زاید بن آل نہیان نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد کے پرائیویٹ دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر الخبر میں ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔قبل ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے دمام کے قصر خلیج میں شاہی شخصیات، علما، عہدیداروں اور شہریوں کے ایک وفد کا خیر مقدم کیا ہے جو ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔