Live Updates

عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیں دے رہا،یاسمین راشد

بانی پی ٹی آئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،بھول گئے ہیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 15:52

عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیںدے رہا؟، عمران خان کو عوام سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،بھول گئے ہیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان عوام میں اور زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 2سال کے ظلم کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی محبت میں کمی نہیں آئی ہے۔

لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکتے ۔کیا یہ لوگوں کے دلوں میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گے؟لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کر کے عمران خان کی محبت کوکم نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

عمران خان پر کانٹا لگانے والے اوراس کو 7 فیصد مقبول کہنے والے اس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیںلیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو دیوار سے لگانے کی تمام سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگی عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ عمران خان اور اس کی اہلیہ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں اور مختلف کیسز میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قید و بند کی صعبتوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماﺅں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔یہ لوگ اندھے ہیں کہ انہیں 8 فروری کا عوام کا فیصلہ کیا ان کو دکھائی نہیں دیاجس طرح عوام نے گھروں سے نکل کر ساری رکاوٹیں توڑتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دئیے تھے ۔لیکن راتوں رات ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا اورفارم 47کے تحت جعلی حکومت بنا دی گئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات