دہشت گردی کے ناسور کو کچلنا ہوگا ،جنگ ریاست یا پاک فوج کی نہیں پاکستانی عوام اور ہر ادارے کی ہے، سرفراز بگٹی

میانوالی کی دھرتی نے بہادر دلیر و شیر بچوں کو جنم دیا ، بلوچستان میجر شہید بابر نیازی کے خون کا قرض دار رہیگا، وزیراعلی بلوچستان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 مئی 2024 21:12

دہشت گردی کے ناسور کو کچلنا ہوگا ،جنگ ریاست یا پاک فوج کی نہیں پاکستانی ..
دائودخیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو پاکستان سے کچلنا ہوگا یہ جنگ صرف ریاست یا پاک فوج کی نہیں ہے یہ جنگ پاکستانی عوام اور ہر ادارے کی جنگ ہے بلوچستان میجر شہید بابر نیازی کے خون کا قرض دار رہیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑای میں شہید ہونے والے میجر کمانڈو بابر خان نیازی شہید کے گھر میانوالی آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم میجر بابر نیازی شہید کے گھر انکے والد و لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور ہمدردی کے لیے آئے ہیں اور مجھے یہاں آکر شہیدمیجر بابر نیازی کے والد کے حوصلے بلند دیکھ کر خوشی ہوی ہے اور مجھے بھی حوصلہ ملا ہے کہ میانوالی کی دھرتی کی ماں نے ایسے بہادر دلیر و شیر بچوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے ملک پاکستان اور اسکی عوام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے خون کا آخری قطرہ بہا دیا ہے بلوچستان کی سرزمین اور عوام ہمیشہ شہید میجر بابر نیازی کے مقدس خون کو یاد رکھے گی اور اس کی قرض دار رہیگی میں نے شہید بابر نیازی کے والد کو کہا ہے کہ بلوچستان آپ کا دوسرا گھر ہے جب بھی آپ کادل کرے یا کوی بھی کام ہو آپ اپنے گھر تشریف لاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ جنگ صرف ریاست پاکستان یا پاک فوج کی جنگ نہیں ہے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بچوں ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں بزرگوں اور سب اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا تب دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوگا وزیر اعلی بلوچستان نے شہید میجر بابر نیازی کے لواحقین کے حوصلوں کوسراہا اور انکے بچوں سے پیار کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کی اور شہید میجر بابر نیازی کی قربانی و شہادت کی تعریف کی اور انکی ملک پاکستان کے لیے خدمات کوسراہا۔