Live Updates

وزیراعلی مریم نوازکی ریونیو ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

ہفتہ 18 مئی 2024 21:12

وزیراعلی مریم نوازکی ریونیو ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیوریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ (Pulse)پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیجیٹلائزیشن کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور مینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ نے بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی۔پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ پارٹیشن آف لینڈاور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہر طرح سے کلیر پراپرٹی کو گرین ڈیکلیر کرے گی۔ایشو ز والی لینڈ کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیر کیاجائے گا ۔مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ہر خریدار کو علیحدہ پراپرٹی نمبر ملنے سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔فرد ملکیت اورانتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کر کے آسان بنایا جائے گا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ لیاگیا۔ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن،ای گرد آوری اور رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایس ایم یو کے ہیڈ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات