Live Updates

مریم نوا ز کی صوبے کے عوام کیلئے کارکردگی میرے لیے خوشی کا باعث ہے، امید ہے و ہ یہ مشن جاری رکھیں گی، نواز شریف

ہفتہ 18 مئی 2024 21:26

مریم نوا ز کی صوبے کے عوام کیلئے کارکردگی میرے لیے خوشی کا باعث ہے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں میاں نواز شریف نے ایک موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ میرے لیے یہ بات خوشی کا باعث ہے کہ وہ جو منصوبہ بھی شروع کرتی ہیں اس پر پہلے ہی شہباز شریف کا نام لکھا ہوتا ہے اور وہ انہی کی رہنمائی میں آگے بڑھ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

مجھے امید ہے کہ مریم نواز اسی طرح صوبے کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتی رہیں گی جس پر مریم نواز مسکرا دیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات