پاکستان سٹاک مارکیٹ نے گزشتہ ہفتی ایک اور تاریخی سنگ میل عبورکرلیا

ہفتہ 18 مئی 2024 21:36

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے گزشتہ ہفتی ایک اور تاریخی سنگ میل عبورکرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتی ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا،ملکی تاریخ میں پہلی بار 2ہزار پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 75ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب55ارب روپے سے زاید کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم بھی پہلی بار101کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور49.58فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پانچوں دن مسلسل تیزی دیکھی گئی اور اس دوران100 انڈیکس 2256.85پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس7385.50پوائنٹس سے بڑھ کر75342.35پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 781.1پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 23427.19پوائنٹس سے بڑ ھ کر 24214.29پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47546.55پوائنٹس سے بڑھ کر48769.46پوائنٹس ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب55ارب43کروڑ74لاکھ23ہزار854روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب78ارب19کروڑ42لاکھ94ہزار360روپے سے بڑھ کر101کھرب33ارب63کروڑ17لاکھ18ہزار214روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس75401.12پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے ہفتے کے دوران انڈیکس 73109.76پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 25ارب روپے مالیت کے 72کروڑ15لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 16ارب روپے مالیت کے 40کروڑ79لاکھ25ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1920کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی952کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،858میں کمی اور110کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک ،ورلڈ کال ٹیلی کام،ہم نیٹ ورک ،پاک الیکٹرون ،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،عائشہ اسٹیل ملز ،میپل لیف ،پاور سیمنٹ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سی سرل کمپنی ،کوہ نور اسپننگ ،دیوان سیمنٹ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،پاک ری انشورنس ،پی آئی اے ،دیوان موٹرز اوریونٹی فوڈز لمیٹڈسر فہرست رہے ۔#