لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں مو سم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 مئی 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تا ہم ان علاقوں میں بعض مقا مات پر جھکڑ،گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطا بق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی،وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی اورگردآلود ہوائیں بھی چلیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 20فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 139فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 134، فیز 8 ایوی گر ین 99، پاکستان انجینئرنگ سروسز 86،ٹھوکر نیاز بیگ 73 ذکی فارمز 139،سید مراتب علی روڈ 81،ریونیوسوسائٹی 81،سی ای آر پی آفس84اورفیز8ڈی ایچ اے میں 75ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔