Live Updates

منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری

گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 313 چھاپے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث 142 ملزمان گرفتار، 139 مقدمات درج

ہفتہ 18 مئی 2024 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم تیزی سے جاری ہے، منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 313 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 139 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے ایک کلو خطرناک ترین نشہ آئس،61 کلو چرس، 1235 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران اب تک منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر مجموعی طور پر 23603 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث 11536 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 10997 مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 7236 کلو چرس،37 کلو آئس، 120 کلو ہیروئن، 250 کلو سے زائد افیون اور 140866 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلیورڈ ڈرگز کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن میں تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں، اسمگلرز اور ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات