انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے محمد خان بھٹی کیخلاف سیشن الائونس وصولی کیس کی سماعت ملتوی کر دی

ہفتہ 18 مئی 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف پنجاب اسمبلی سے جبری رخصت پر ہوتے ہوئے سیشن الائونس وصولی کے خلاف کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدر علی بھٹی نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماعت پر سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے شریک ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز نے محمد خان بھٹی کو الاونس دیا تھا ، چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،ملزم محمد خان بھٹی 2009 سے 2018 تک جبری رخصت پر تھا ،ملزم نے دس سال کے واجب الادا الاونس وصول کئے،ملزم محمد خان بھٹی پر دس سال کے 32 لاکھ اسمبلی سیشن الاونس وصول کرنے کا الزام ہے۔