Live Updates

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کو ایک ماڈل ہسپتال بنا کر عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرینگے ، میجر جنرل(ر)اظہر محمود کیانی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کوایک پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت لانچ کیا جائے گا۔ جس کے بعد پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں اس پر عملدرآمد ہو گا

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کو ایک ماڈل ہسپتال بنا کر عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کر کے وزیر اعلی پنجاب کے صحت کے وژن کو پوراکریں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کوایک پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت لانچ کیا جائے گا۔ جس کے بعد پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں اس پر عملدرآمد ہو گا۔ بنیادی مراکز ہیلتھ، رورل ہیلتھ سنٹر اور تحصیل ہیڈ کواٹرز کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کر کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ہسپتالوں کی ریویمپنگ کے ضمن میں کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال کا درجہ دلوانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔بجٹ کے خسارے کو پوراکرنے کی کو شش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سوہاوہ اور پنڈ دادن خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی سہولیات کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ میں ٹرامہ سنٹرز کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈ ز پنجاب حکومت سے مانگ لیے گئے ہیں، جنہیں فنڈز کی فراہمی پر جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں پرانی مشینری و طبی آلات کی جگہ نئی مشینری و طبی آلات مہیا کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں آنے والے تمام مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع جہلم میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اس مقدس پیشے کو نیک نیتی سے سرانجام دیں۔ جبکہ اس میں کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کانفرنس روم میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے محکمہ صحت کے تمام انتظامی سٹاف اور ڈاکٹرز کی موجودگی میں سی ای او صحت میا ں مظہر حیات ، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے علاوہ دیگر محکمہ صحت کے افسران سے کیا۔ اجلاس کے بعد وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے پریس کانفرنس کیا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت کے حوالے سے وژن کو اجاگر کیا۔

سی ای او صحت میاں مظہر حیات نے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال جو کہ 258 بیڈ کا ہسپتال تھا جسے حکومت نے 400 بیڈ کا ہسپتال ڈکلیئر کیا لیکن یہاں کوئی ڈاکٹرز سٹاف نہ دیا گیا جس کی وجہ سے یہ ہسپتا ل آج بھی 258 بیڈ کے ہسپتال کے مطابق ڈاکٹز سٹاف کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال جہلم میں اس وقت کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے اس ہسپتال کا ریویمپنگ کا افتتاح کرنے کے بعد ہسپتا ل میں پارکنگ کے نظام کو ختم کر کے عوام کو سہولت فراہم کی تھی جس کو بعد میں دوبارہ لگا دیا گیا تھا جس کے بارے میں سوال ہونے پر مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر کیانی نے کہا یہ اچھا سوال ہے میں اس کے بارے میں دیکھوں گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات