امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے بعد ہیٹ ویوو کا سامنا

صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس کی سات کاﺅنٹیوں کے لیے میجر ڈیزاسٹر ڈیکلیریشن کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 19 مئی 2024 12:41

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے بعد ہیٹ ویوو کا ..
ہیوسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مئی۔2024 ) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے بعد ہزاروں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے اس طوفان کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس کی سات کاﺅنٹیوں کے لیے میجر ڈیزاسٹر ڈیکلیریشن کا اعلان کردیا ہے جس سے وہاں کے رہائشی اور کاروباری ادارے وفاقی امداد کے اہل بن گئے ہیں.

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو 100 میل فی گھنٹہ (161 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کے طوفان نے علاقے میں گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا، بجلی کی تاریں گر گئیں اور 8 لاکھ سے زائد افراد کو بجلی سے محروم کر دیا سائپرس کے مضافاتی علاقے کے قریب طوفان نے درختوں اور کھڑکیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور جگہ جگہ ملبہ پھیلا دیا. امریکا میں بجلی کی بندش کے ڈیٹا کو جمع کرنے والی ایک ویب سائٹ پاور اﺅوٹیج یو ایس کے مطابق ہفتے کی صبح تک خطے میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم تھے.