Live Updates

ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف

سابق اسپنر نے آل ٹائم ون ڈے ٹیم میں اوپنرز میں لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور سعید انور شامل کر لیا

اتوار 19 مئی 2024 12:50

ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا۔ایک انٹرویومیں دوسرا کے موجد سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے ٹیم میں اوپنرز میں لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور سعید انور شامل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرکٹرز اپنے وقت سے 40-50 سال آگے کی کرکٹ کھیل کرگئے۔

(جاری ہے)

اس بعد مڈل آرڈر میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو رکھوں گا اور چوتھا نمبر ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ووین رچرڈز کو دوں گا جن کے بغیر یہ اسکواڈ ادھورا ہے۔سابق کرکٹر نے پانچویں نمبر پر انہوں نے پاکستان کے ظہیر عباس اور چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے گارفیلڈ سوبرز کو رکھا، ایڈم گلکرسٹ ساتویں نمبر پر ہوں گے جبکہ پاکستان واحد ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان ٹیم کے کپتان اور تیز گیندباز کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔بولرز کے انتخاب میں پہلا نمبر وسیم اکرم، پھر وقار یونس اور آخری میں سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات