gسعودی ولی عہد سے امریکی مشیرِ قومی سلامتی کی ملاقات

ژ*غزہ جنگ اور اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا گیا،سعودی میڈیا

اتوار 19 مئی 2024 18:30

2 ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ملاقات کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات سعودی عرب کے شہر دہران میں ہوئی جس میں غزہ جنگ اور اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جنگ روکنے اور انسانی امداد کے داخلے میں سہولت کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیک سلیوان غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے اسرائیل بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔