ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی نوشہرہ آمد ،بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا

اتوار 19 مئی 2024 18:45

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ بس حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کے دکھ میں شریک ہونے کے لیے نوشہرہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے حادثے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

مرزا فاران بیگ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈی پی او اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ۔ مرزا فاران بیگ نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور حادثے کے حوالے سے جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے حادثات کو روکنے کے لیے روڈ سیفٹی ،گاڑی کی فٹنس اور ڈرائیور کی تربیت کو بہتر بنانا ہوگا ،قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے تمام محکموں کو مل کر بہتر حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا،ٹریفک پولیس صوبہ بھر میں حادثات کی روک تھام کے لیے بہتر حکمت عملی سے کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پر عزم ہے۔