سرکاری سکولز میں سٹوڈنٹ کونسلز کی تشکیل کے لیے اوکاڑہ کے سرکاری سکولز میں الیکشن کا انعقاد

اتوار 19 مئی 2024 20:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) صوبہ بھر کی طرح پنجاب کے سرکاری سکولز میں سٹوڈنٹ کونسلز کی تشکیل کے لیے اوکاڑہ کے سرکاری سکولز میں الیکشن کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ وزیر احمد آغاز نے چوہدری محمد شفیق ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر اوکاڑہ، رانا جاوید آصف ڈپٹی ڈی او، راؤ غلام قادر اسسٹنٹ ڈائریکڑ ایڈمن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑہ کے ہمراہ مختلف سکولز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقعہ پر انکا کہنا تھا کہ ان الیکشن کا مقصد بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات کو فیصلہ سازی انتظامی معاملات پر دسترس گفت و شنید پر عبور اور ساتھی طلبہ سے مشاورت جیسے امور سے روشناس کروانا اس کا مقصد ہے۔ ضلع اوکاڑہ کے دو لاکھ طلبہ و طالبات اس انتخابی سرگرمی کا حصہ ہیں۔ سوڈنٹ کونسل صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری کے عہدیداران پر مشتمل ہے، درجہ ششم اور اس سے اوپر کی کلاسسز کے طلبہ اس عمل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا یہ انتخابی عمل جنرل الیکشن کی طرز پر منعقد ہوا۔ اس انتخابی سرگرمی سے نیچلی سطح تک جمہوریت اور جمہوری اقدار کو متعارف کروانا ہے۔اور طلبہ کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ درست استعمال سیکھانا ہے۔\378