cبشکیک میں حالات کرغز انتظامیہ کے کنٹرول میں آگئے

ش*وزیرخارجہ اسحق ڈار کی کسی قتل یا آبروریزی کی تردید، دورہ بھی ملتوی کردیا

اتوار 19 مئی 2024 20:15

Mبشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) کرغز وزارت خارجہ کے مطابق بشکیک میں آج حالات کرغیز انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے جبکہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بشکیک ہنگاموں میں کسی پاکستانی نوجوان کے قتل یا پاکستانی خاتون کی آبرو ریزی کی تردید کر دی اور اپنے کرغیز ہم منصب کے درخواست ہر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنا دورہ کرغیزستان بھی ملتوی کیاہے۔

گذشتہ رات بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کی سیکیورٹی کے لیے کرغیز پولیس کے 2700 جبکہ 1000 رضاکار شہری تعینات کیے گئے تھے۔کرغیز ہم منصب کے درخواست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنا دورہ کرغیزستان ملتوی کر دیا جبکہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسحآق ڈار نے کرغیزستان میں کسی پاکستانی کے قتل ہونے یا کسی پاکستانی خاتون کی آبروریزی کی تردید کرتے ہویے اس کو فیک نیوز اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا قرار دیتے ہویے بتایا کہ کرغیز وزیر خارجہ کے مطابق سوشل میڈیا پروپیگنڈا میں ہیڈ اکاونٹس ملوث ہیں, ہنگامہ آٴْرائی اور تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہی, بشکیک میں نائب کرغیز وزیر اعظم نے بھی پاکستانی طلبا کی حفاظت میں ناکامی پر اظہات افسوس کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب 30 سے زاید پاکستانی طلبہ سمیت 180 مسافروں کو پروز کے اے 571 کے زریعہ بشکیک سے لاہور پہنچایا گیا جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا جبکہ آج مزید 2 پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے خصوصی پروازوں کے ذریعے 360 طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، ان میں سے ایک پرواز لاہور اور دوسری اسلام آباد پہنچے گی,وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے 2 مرتبہ رابطہ کر کہ ہدایات دیں۔نایب وزیر اعظم اسحاق ڈار 21 مئی کو آستانہ میں اپنے کرغیز ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔