Live Updates

ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے،وزیر اطلاعات پنجاب

اتوار 19 مئی 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پیر کے روزتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے 12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق اصلاح مشورہ ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے،جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات