ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، ہیلی کاپٹرکو حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا
فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 10:23
(جاری ہے)
ایرانی صدر آذر بائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند کو قرار دیا گیا ہے، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سے ملا ، پرواز کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہوا۔ایرانی حکام کے مطابق کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔اس سے قبل ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد زندہ بچے مسافروں کا کوئی نشان نہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ تک پہنچ گئی ہیں۔19 مئی کی شام ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ملک کے علاقے آذربائیجان کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا تھا۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرنے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی سمیت دیگر اہم حکام سوار تھے۔ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر کی تلاش کی گئی ، موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، آپریشن میں 6 صوبوں تہران، البورض، اردبیل، مشرقی آذربائیجان اور مغربی آذربائیجان سے امدادی ٹیمیں شامل ہیں ، ایرانی فوجی دستے اور ترکیہ کے ریسکیو اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔اسداران انقلاب نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی۔ترک میڈیا کے مطابق ترک ڈرون نے تپش موجود ہونےکا مقام ڈھونڈا جس کے بعد ترک حکام نے تپش کے مقام سے ایرانی حکام کو آگاہ کیا۔ترکیہ کی جانب سے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے خصوصی طور پر پہاڑوں میں ریسکیو آپریشن کرنے والی ٹیم بھیجی گئی، ترکیہ کی ٹیم 32 ریسکیو ماہرین پر مشتمل ہے، ترکیہ کی ریسکیو ٹیم نائٹ ویڑن آلات اور سہولتوں سے لیس ہے، 47 روسی ماہرین ہیلی کاپٹر کی کھوج پر مامور تھے۔عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے ڈرون نے ہیلی کاپٹر کا مقام ڈھونڈا جبکہ شدید دھند اور انتہائی خراب موسمی صورتحال کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یمن: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 49 افراد ہلاک 140 لاپتہ
-
پانچ سال سے کم عمر کے 60 فیصد بچوں کو جسمانی تشدد کا سامنا، یونیسف
-
امریکا نے 9 مئی کیس میں ملوث خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان سے رابطہ کرلیا
-
ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ
-
اگرٹیکس لگانے کیلئے ایکٹ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ملے گا
-
چین پاکستان کی بھرپور حمایت، تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک کوآرڈینیشن کے لیے قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کا خواہاں ہے.چینی وزارت خارجہ
-
جاری مالی سال کے دوران آئی ایم ایف، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازوں کے برعکس پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.4 فیصد بڑھی ہے. وفاقی وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم‘ بجلی چوروں کو سزائیں دینے، اوور بلنگ کے سدباب اور تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے لیے موثر اور متحرک نظام قائم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس‘حالیہ دورہ چین کے بارے میں اعتماد لیا
-
کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ،صدر زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کالکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.