فلپائن ،ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک،2 شدید زخمی

پیر 20 مئی 2024 10:30

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) فلپائن کے صوبہ لگونا میں گاڑی کنکریٹ کی چوکی سے ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے پیر کو بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ شام کو ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوا ر افراد جنوبی صوبہ کوئزون کی طرف سفر کر رہے تھے اور اس دوران گاڑی مخالف لین میں سڑک کے کنارے کنکریٹ کی چوکی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث 3 معمر افراد ہلاک اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے مزید کہا کہ زخمی خاتون ڈرائیور اور ایک اور مسافر کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔