آزادی مارچ توڑ پھوڑ کے مقدمات، عمران خان،شیخ رشید سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماء بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان اورجوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ کراچی اور تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میںبریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا
فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 12:17
(جاری ہے)
وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر 109 کا الزام ہے کہ ان کی ایما پر ہوا، مقدمہ درج کرنے کی اتھارٹی صرف اس کے پاس ہے۔
جس نے دفعہ 144 نافذ کی۔کوئی ویڈیو شواہد بھی عمران خان کی حد تک پیش نہیں کیے جاسکے، پرامن احتجاج پر بھی ایف آئی آر درج کی گئیں۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دئیے کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی، جس ایف آئی آر کی بنیاد ہی غلط ہو وہ مقدمہ آگے کیسے چل سکتا ہے؟وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ جو الزامات لگائے گئے اگر وہ بے بنیاد ہوں تو عدالت ملزمان کو بری کر سکتی ہے، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے تھے۔ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیا گیا تھا، شیلنگ کی وجہ سے درختوں کو آگ لگی کسی ورکر نے کوئی آگ نہیں لگائی۔سردار مصروف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج قانون کے خلاف ہے، خلاف قانون ایف آئی آر پر کیس نہیں چلایا جاسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آڈر بھی موجود ہے۔وکیل سردار مصروف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور دیگر ملزمان کو عدالت باعزت بری کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعدازاں سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران ،شیخ رشید و دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو بری کردیا۔مزید اہم خبریں
-
یمن: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 49 افراد ہلاک 140 لاپتہ
-
پانچ سال سے کم عمر کے 60 فیصد بچوں کو جسمانی تشدد کا سامنا، یونیسف
-
امریکا نے 9 مئی کیس میں ملوث خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان سے رابطہ کرلیا
-
ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ
-
اگرٹیکس لگانے کیلئے ایکٹ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ملے گا
-
چین پاکستان کی بھرپور حمایت، تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک کوآرڈینیشن کے لیے قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کا خواہاں ہے.چینی وزارت خارجہ
-
جاری مالی سال کے دوران آئی ایم ایف، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازوں کے برعکس پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.4 فیصد بڑھی ہے. وفاقی وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم‘ بجلی چوروں کو سزائیں دینے، اوور بلنگ کے سدباب اور تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے لیے موثر اور متحرک نظام قائم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس‘حالیہ دورہ چین کے بارے میں اعتماد لیا
-
کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ،صدر زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کالکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.