بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی المناک موت پر اظہار افسوس

اس افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے اور اپنے ایرانی بہن بھائیون کے غم میں برابر کا شریک ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 20 مئی 2024 13:34

بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی المناک موت پر اظہار افسوس کیاہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور انکے رفقاء کے انتقال پر ایران کی عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔اس افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے اور اپنے ایرانی بہن بھائیون کے غم میں برابر کا شریک ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہریوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں