فیصل آباد ،کپاس کے کاشتکاروں کو 31مئی تک ہر صورت بجائی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت
پیر 20 مئی 2024 14:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کو ابتدائی مرحلہ میں ہی کنٹرول کیا جائے اور کاشتکار جتناممکن ہوسکے پہلا سپرے تاخیر سے کریں اورجو کپاس20تا25دن کی ہوگئی ہے اس کی چھدارئی کا عمل مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرپل جین کپاس کی کاشت کی صورت میں کھیت میں جڑی بوٹیوں پر سپرے کے لئے کاشتکار پہلا سپرے پورے کھیت کی بجائے2 یا3 لائنوں پر کریں تاہم نقصان نہ ہونے کی صورت میں پورے کھیت میں سپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سپرے کے بعد جب بھی کھیت میں جڑی بوٹیاں نظر آئیں تو جڑی بوٹیوں کو ٹارگٹ کرکے پورے کھیت میں گلائیفوسیٹ کاسپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکار جنہوں نے ریتلے علاقوں میں کپاس کاشت کرنی ہے تو وہ بردار بیج ہی کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کی بہتر جرمی نیشن کے لئے کاشت سے پہلے بیج کو4تا5گھنٹے پانی میں بھگو دیں اور صبح کے وقت کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ڈسکی کاٹن سے بچاؤ کے لئے کلوتھیان ڈن بحساب200ملی لیٹر پانی کی100لٹر مقدار میں ملا کر فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں سپرے کریں نیزجب کپاس کی فصل6انچ کی ہوجائے تو کاشتکار سفید مکھی کے حملہ سے بچاؤ کے لئے پیلے رنگدار چپکنے والے پھندے بحساب10عدد فی ایکڑ کھیت میں مختلف جگہوں پر لگائیں،ایسی فصل جس پر ڈوڈی بننے کا عمل شروع ہے اس میں گلابی سنڈی کی مانیٹر نگ کے لئے ایک جنسی پھندہ فی5ایکڑ کے حساب سے لگائیں جبکہ گلابی سنڈی کے حملہ سے بچاؤ کے لئے 8عدد جنسی پھندے فی ایکڑ کے حساب سے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کے کنٹرول اور چھدرائی کے عمل کے بعد کپاس کے کاشتکار کھادوں کا استعمال کریں تاکہ پودوں کی غذائی ضروریات پوری ہو سکیں۔علاوہ ازیں ایسی فصل جس میں پھل گڈی بننے کا عمل شروع ہے ان میں متوازن کھادوں کا استعمال کیا جائے اور مناسب پانی لگائیں، چھدارئی کے عمل کے بعد کاشتکار ایک بوری ایس او پی اور ایک بوری ڈی اے پی کھادیں فی ایکڑ کے حساب سے دیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اگیتی کاشتہ کپاس میں 300گرام میگنیشیم سلفیٹ،150گرام آئرن سلفیٹ،15oگرام بوران اور250گرام زنک کا علیحدہ علیحدہ محلول بنا لیں اور پھرانہیں مکس کرلیں۔انہوں نے کہا کہ مؤثر افادیت کے لئے تیار شدہ محلو ل میں ایک کلو گرام یوریا کا محلول بنا کرفی ایکڑ کے حساب سے فولیئر سپرے کیا جائے۔مزید زراعت کی خبریں
-
لائنوں میں کپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت کے بعد پہلی آبپاشی 30 سے 35 دن کے وقفہ سے کرنے کا مشورہ
-
محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت شماری کا کام اگست سے شروع ہو گا جس دوران ضلع جہلم کے 124 بلاکوں میں زراعت شماری ہو گی، محکمہ زراعت
-
کماد کے کاشتکاروں کو مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد کھاد ڈالنے کا مشورہ
-
کاشتکارکپاس کی بی ٹی اقسام کے ساتھ10 فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں، محکمہ زراعت
-
شہد کی ڈومنا، چھوٹی، پہاڑی اور یورپی مکھیاں پال کر آمدنی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد
-
کپاس کے کاشتکاروں کو چھدرائی کا عمل بروقت مکمل کرنے کا مشورہ
-
کماد کی فصل کو سال میں 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت
-
پاکستان سے پیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی
-
پنجاب میں مکئی کی سالانہ پیداوار10 گنا اضافے کے ساتھ9ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی
-
غیرکاشتکارمافیازسے گٹھ جوڑ کرکے ہزاروں بوری بار دانہ خورد برد
-
کم پانی والے علاقوں میں کاشتکاروں کو باجرے کی کاشت کی ہدایت
-
پاکستان میں موجود ساہیوال نسل گائے سب سے زیادہ دودھ دینے میں پہلے نمبرپر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.