کماد کے کاشتکاروں کو مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد کھاد ڈالنے کا مشورہ

جمعہ 7 جون 2024 13:31

کماد کے کاشتکاروں کو مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد  کھاد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2024ء) کماد کے کاشتکاروں کوموسم گرماکے پیش نظربہاریہ کماد کو نائٹروجن کھاد کی آخری قسط و تیسری خوراک وسط جون سے آخر ی عشرہ کے دوران ڈالنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہا کہ کاشتکار مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زیادہ کھاد بھی ڈالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گڑوؤں کے تدارک کیلئے فوری دانے دار زہروں کے استعمال اور کھیتوں کو پانی لگانے کی بھی ہدایت کی اورکہا کہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے توسیعی کارکنان کے مشورے سے مناسب زہروں کااستعمال کریں تاکہ گڑوؤں کے باعث کماد کی فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کماد کی فصل کو 10 سے 12 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہنا چاہیے تاکہ فصل کو پانی کی کمی نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کرآبپاشی کریں اور اگلے پانی پر صرف چھوڑی ہوئی کھیلیوں کو پانی لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :