نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے وفود کی سطح پر بات چیت

دونوں رہنمائوں کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

پیر 20 مئی 2024 15:00

نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان ..
اسلامآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان ترک ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے آئندہ اجلاس کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔