کرغزستان متاثرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے گورنرہائوس میں سیل قائم

گورنرسندھ کی ہدایت پر سیل 24گھنٹے کام کرے گا ۔سیل سے رابطہ بذریعہ ہیلپ لائن، واٹس ایپ نمبر اور ای میل ہوگا

پیر 20 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کرغزستان سے پاکستانی طلباء کی بحفاظت وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کے لئے گورنر ہاؤس میں کرغزستان متاثرین گورنر سیل قائم کردیا گیا ہے ۔سیل ایڈیشنل سیکرٹری ون کی سربراہی میں تین شفتوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔گورنر ہاؤس سیل سے ہیلپ لائن 1366،واٹس ایپ نمبر 03162971504، لینڈ لائن نمبر 02199204748 اور ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سیل کرغیزستان سے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کے لئے درکار مدد فراہم کرنے کے لئے طلباء کے اہل خانہ سے درخواستیں / کالز / ای میلز / واٹس ایپ پیغامات وصول کرے گا۔گورنر سیل سول ایوی ایشن اتھارٹی، کراچی اور اسلام آباد میں وزارت خارجہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے کام کرے گا۔سیل کے متعلقہ شفٹ انچارجز سے رپورٹ/ اسٹیٹس/ پیشرفت2 جمع و مرتب کرکے باقاعدگی سے ایڈیشنل سیکریٹری ون کو پیش کی جائے گی۔ایڈیشنل سیکرٹری ون متاثرین کو درپیش مسائل کا ازالہ کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پرمربوط رپورٹ گورنر کے پرنسپل سکرریٹری کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :