ضلعی انتظامیہ نے قلندر مکان کے مخلتف ورکشاپس پر چھاپہ مار کر16 غیر قانونی اوردونمبررکشے برآمد کرکے ضبط کرلیے

پیر 20 مئی 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ منظور احمد اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ،ٹریفک پولیس ،آر ٹی اے اور قائد آباد تھانے کے عملے نے قلندر مکان کے مختلف ورکشاپس پر چھاپہ مار کر16 غیر قانونی اور دو نمبر رکشے برآمد کرکے ضبط کرلیےجبکہ اس موقع پر رکشہ ٹمپرڈ کرنے والی مشنری بھی قبضے میں لے کر مزید کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک میڈم شبانہ، ڈی ایس پی ٹریفک سٹی ظمیر الحق،اسپشل مجسٹریٹ عبدالحمید،سپریٹنڈیٹ حمید اللہ محمد حسنی بھی کارروائی کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غیر قانونی رکشہ بنانے والے میکرز کے خلاف کارروائی میں سامان بھی برآمد کیا گیا۔اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے چلانے اور انہیں ٹمپرڈ کرنےوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں کراچی اور حیدرآباد سے رکشے لاکر ٹمپرڈ کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر ان کے خلاف کاروائی ناگزیر ہوچکی ہے لہذا ٹریفک پولیس کے ہمراہ ان کے ورکشاپس اور میکرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ورکشاپ میں موجود غیر قانونی رکشے اور ٹمپرڈ کرنے والی مشنری بھی برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشے چلانے کی ہرگز اجازت نہیں لہذا رکشوں کو ٹمپرڈ یا پنچ کر کے چلانے والوں اور کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی بھی جاری رہے گی اور مستقبل میں بھی معلومات کی بنا پر ایسے ورکشاپ اور میکرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو کہ غیر قانونی طور پر رکشوں کو ٹمپرڈ کر کے انہیں شہر میں چلانے کے اس غیر قانونی کاروبار میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے غیر قانونی رکشوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے لہذا ان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔