Live Updates

مریم نواز کا فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے الحاق، جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

منگل 21 مئی 2024 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرکادورہ کیا۔وزیر اعلی مریم نواز کو پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ڈی جی پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد نے افعال کار سے آگاہ کیا۔وزیر اعلی نے فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں فرانزک سائنس کے زیر تعلیم طلبہ کی ٹریننگ اور انٹرن شپ کرائی جائے گی۔

انہوں نے فرانزک ٹریننگ لیب کی جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے ڈی جی خان میں ایویڈنس سنٹر فعال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ کی لیب کو پی اے ایف ڈی اے کے تحت سنٹر لائز کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اورانہوں نے پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور فعال کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کادورہ کیا اور آٹو میٹڈ فنگر پرنٹ سسٹم کا معائنہ کیا۔

انہوں نے اسلحہ اور ایمونیشن کی شناخت کے آٹو میٹڈ بیلسٹک سسٹم کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی کو پولی گراف ایگزامینیشن کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیااور انہیں ڈی این اے سیرالوجی میں کروموسوم کی نشاندھی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلی مریم نواز نے جینٹک اینلائزر مشین کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ فرانزک ایجنسی پورے پاکستان کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سٹیلائٹ سٹیشن کے ذریعے کرائم سین مانیٹر کررہی ہے۔ پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی 14-ڈسپلن کے فرانزک ٹیسٹ کررہی ہے۔سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات