دفعہ 370 کی منسوخی سیاسی وغیر ضروری فیصلہ تھا، کپل سبل

منگل 21 مئی 2024 23:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے دفعہ370کو منسوخ کرنے پر نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک غیر ضروری اور سیاسی فیصلہ قرار دیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپل سبل نے مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ 4جون کو آنے والے انتخابی نتائج پر منحصر ہے جن میں’’ انڈیا‘‘ بلاک ممکنہ طورپر کامیاب ہوگا جس سے سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان ایک مسئلہ ہے۔