Live Updates

سوات میں زیر تعمیر یونیورسٹیز کیلئے فنڈز ریلیز کرکے اس پر جاری کام کو تیز کیا جائے، فضل حکیم خان یوسفزئی

منگل 21 مئی 2024 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیشن کے دوران خطاب میں کہا ہے کہ سوات میں زیر تعمیر یونیورسٹیز کیلئے فنڈز ریلیز کرکے اس پر جاری کام کو تیز کیا جائے تاکہ ایگریکلچر، انجینئرنگ یونیورسٹیز میں تعلیمی سیشن کا آغاز ہو سکے، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام فی الحال ٹیکس دینے کے متحمل نہیں، وفاقی حکومت ٹیکس میں چھوٹ دیکر عوام کی حالت پر رحم کرے، پارٹی لیڈر عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام اور خصوصاً نوجوانوں نے اس لئے ووٹ دیا ہے تاکہ ہمارے لیڈر عمران خان کی رہائی ممکن ہو سکے اور وہ دوبارہ اس ملک کی قیادت سنبھالیں اور اس کے ساتھ مراد سعید اور جتنے بھی قائدین ہیں ان کے خلاف جعلی ایف آئی آرز ختم ہو سکیں، جس کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھانا ہماری ذمہ داری بنتی ہے تمام ممبران اسمبلی اس سلسلے میں یکجا ہو کر تحریک کا آغاز کریں تاکہ عمران خان کی رہائی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ ڈویژن ہے اور اس ڈویژن کے پاکستان میں ضم ہونے کے موقع پر جو معاہدہ ہوا ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے اور یہاں کے عوام کو ٹیکس میں مزید چھوٹ دی جائے کیونکہ ٹیکس لاگو کرنے سے یہاں پر بیروزگاری کا نیا سیلاب آئے گا ۔

(جاری ہے)

یہاں کے صنعت کار یہاں سے کارخانے دوسرے علاقوں کو شفٹ کر دینگے اور عوام بیروزگار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے ممبران قومی اسمبلی اپنی بھر پور آواز اُٹھا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات