ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا

بدھ 22 مئی 2024 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت منصوبہ بندی سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ممبرز پلاننگ کمیشن اور وفاقی و صوبائی وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ و مواصلات، زراعت و خوراک ، تعلیم، توانائی، صحت، ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فزیکل پلاننگ کے شعبوں سے متعلق منصوبے زیر غور آئیں گے۔\932

متعلقہ عنوان :