پاکستان میں سونا سستا عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

ہفتہ 15 جون 2024 20:49

پاکستان میں سونا سستا عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2024ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ایک تولہ سونا200روپے سستا ہو کر2لاکھ41ہزار300روپے ہو گیا اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ6ہزار874روپے پرآ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں9ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2332ڈالر کا ہو گیا۔#

متعلقہ عنوان :