میئر کراچی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شرمناک ہے ،کراچی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن

بدھ 22 مئی 2024 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد رضوان خان ، صدر منظر وارثی نے میئر کراچی کے خلاف پروپیگنڈوں کو شرمناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد محکمہ جات چھننے اور سندھ حکومت کے پاس جانے کی کلیئر وضاحت کے بعد وہ تمام مذموم عناصر جو اس گمراہ کن مہم سازی کا حصہ تھے انہیں اپنے کردار پر غور کرنا چاہئے۔

وہ ایک سوشل میڈیا کے ایکٹوسٹ کی طرح behaveنہ کریں ۔ افسران کی کردار کشی بھی کی جاتی رہی ہے ۔ پی ڈی اورنگی کی سیٹ پہلے دو کروڑ کی تھی اب 80لاکھ کی ہوگئی۔ اس طرح کی رپورٹنگ اور مہم سازی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ کسی کی فیملی کو ٹارگٹ کرنا اللہ اسکا بدلہ دنیا ہی میں دکھاتا ہے وہ بھی اسی طرح رسوا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے چند ٹکوں کے لئے ضمیر فروشی کرنے والے بائسٹ افراد خواہ وہ افسران ہوں ۔

انکے لئے صرف ہدایت کی دعا کرسکتے ہیں ۔ کچھ ایسے افراد جو پیٹھ میں چھرا گھونپ کر اپنے آپ کو بہت بڑا تیس مار خان سمجھ رہے ہیں ۔ اللہ کی پکڑ سے بچیں ۔ میئر کراچی سے میگا پروجیکٹس لینا اچھا عمل نہیں ۔ میئر کراچی میں جو کرنٹ ہے وہ کسی پروجیکٹ ڈائریکٹر میں نہیں ہوسکتا۔ وزیر بلدیات بھی کراچی ہائٹس ہیں وہ کراچی کی ترقی کے لئے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔ میئر کراچی بلیک sheepsپر نظر رکھیں انہیں گمراہ کرکے بڑے الو سیدھے کر رہے ہیں بائسٹ افسران سیاسی رقابتوں کی بنیاد پر اپنے مخالف افسران کو ان سے نشانہ بنوا رہے ہیں ۔