سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1866 روپے کی کمی ہوئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مئی 2024 19:03

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 مئی 2024ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 22 سو روپے کی کمی ہوگئی، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑھنے کے بعد تین سو روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو چھتیس روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر  مہنگا ہونے سے 2415 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 222پوائنٹ اضافے کے ساتھ 75ہزار429 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 222 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 75 ہزار429 پوائنٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مزید برآں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2024 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8 ہزار 381 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے اختتام پر 8 ہزار 259 ارب روپے تھا۔

مارچ کے مقابلے میں اپریل میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کی کمی ہوئی۔ مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8 ہزار 406 ارب روپے تھا۔