اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی

بدھ 22 مئی 2024 23:13

اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن سے حماد اظہر اور اقوام متحدہ کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن سے پارٹی کے مرکزی دفتر میں حماد اظہر اور اقوام متحدہ کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی جن میں سے تین نیو یارک اور دو اسلام آباد آفس سے تھے۔وفد نے روف حسن کی خیریت دریافت کی کی۔ملاقات میں چیئرپی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سیکریٹری جنرل عمر ایوب، خالد خورشید اور دیگر رہنماء بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :