Live Updates

تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کو دیے گئے پلان کے تحت رواں سال اگست تک گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مزید مہنگی کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مئی 2024 22:32

تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مئی 2024ء ) تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان آئی ایم ایف کو دیے گئے پلان کے تحت رواں سال اگست تک گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مزید مہنگی کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے کی تیاریاں شروع کرد ی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قرض پروگرام کیلئے ہونے والے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایم نے حکومت سے گیس مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطع کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے 3 پلان فراہم کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو دیے گئے پلان کے تحت گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مزید مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے جو تین پلان دیے گئے ہیں ان کے تحت فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ وصولیوں، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن سے گیس سیکٹر کے لیے ٹیرف، گردشی قرض اور ریفارمز پر مزید مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے شیئر پلان کے مطابق تندوروں کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے۔ خبردار کیا گیا ہے کہ اگر تنفوروں پر گیش مہنگی کی گئی تو اس سے روٹی کی قیمت دوبارہ بڑھ جائے گی۔                           
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات