گو ر نر بلو چستان خیل سے انجمن تاجران بلو چستان کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی ملا قا ت

جمعرات 23 مئی 2024 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے صدر انجمن تاجران بلوچستان (ر) کوئٹہ رحیم آغا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تاجروں، دکانداروں اور کاروباری حضرات کو درپیش مسائل ومشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنربلوچستان کو کوئٹہ میں مختلف مارکیٹوں کا بے تحاشا کرایہ بڑھانے، سرکلر روڈ اور دیگر روڈوں پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کے باعث چوری ڈکیتی کی واقعات اور شہر صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سے آگاہ کیا۔

گورنر بلوچستان نے کوئٹہ کے تاجروں اور کاروباری حضرات کو درپیش مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔