تحریک انصاف نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

جمعہ 24 مئی 2024 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) تحریک انصاف نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ بیرسٹر علی طاہر نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مدعا علیہان نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دے کر توہین عدالت کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے 2 روز میں تحریک انصاف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے 10دن کے اندر تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ نے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ مزار قائد نہیں تو کسی دوسری جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ مدعا علیہان نے 13 مئی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔