نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

سپریم کورٹ کے حکم پر مئیر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ نے ایکشن لیا

جمعہ 24 مئی 2024 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر میئر کراچی مرتضی وہاب کی خصوصی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمران راجپوت نے ایکشن لیا ڈائریکٹر لینڈ سینٹرل کامران علوی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ احسان کمال انسپکٹر سید ابو الحسن زیدی شاہ جی نے علاقہ پولیس کے ہمراہ بفرزون ایک دو تین نمبر اور شادمان ٹائون میں تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کی ٹھیلوں ٹھیوں اور کیبنوں کو ضبط کر کے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا سینئر ڈائریکٹرلینڈ عمران راجپوت نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دوبارہ کسی بھی صورت میں تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائے اور اس سلسلے میں کوئی بھی دبائو قبول نہ کیا جائے ۔