پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

جمعہ 24 مئی 2024 22:46

پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،تحریک انصاف عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ڈوزئیر یو این وفد کو دیا،پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج میں ردوبدل سے بھی تحریری طور پر بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یو این وفد کی خواہش پر پی ٹی آئی قیادت نے ملاقات کی دوران ملاقات پولیس کے چھاپے پر یو این گروپ نے حیرانگی کا اظہار کیا تحریک انصاف عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ڈوزئیر یو این وفد کو دیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پری الیکشنز،الیکشنز اور پوسٹ الیکشنز مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا پی ٹی آئی ورکرز،امیدوار کیساتھ پولیس کے سلوک اور رویہ سے یو این وفد کو آگاہ کیا گیا پی ٹی آئی کو الیکشنز سے آوٹ کرنے کے معاملات سے بھی یو این وفد کو بتایا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج میں ردوبدل سے بھی تحریری طور پر بتایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سیاسی آزادی پر قدغن سے متعلق بھی یو این وفد کو بتایا گیا جس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد پی ٹی آئی نے پیش کئے۔ پی ٹی آئی نے یو این وفد کو سیاسی قیدیوں بالخصوص خواتین قیدیوں کے کیسز سے آگاہ کیا ۔پی ٹی آئی رہنمائوں گوہر خان ، رئوف حسن اور دیگر نے یو این وفد سے ملاقات میں یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ سے نکلنے پرپولیس نے اقوام متحدہ وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا تھا اور پولیس نے حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے یو این وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا تھا۔