قتل کے الزام میں جیل کاٹنے والے شخص کو موت کے بعد انصاف مل گیا

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کو 17 سال بعد بری کر دیا، ملزم 4 سال قبل ہی جیل میں انتقال کر چکا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مئی 2024 00:30

قتل کے الزام میں جیل کاٹنے والے شخص کو موت کے بعد انصاف مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2024ء) قتل کے الزام میں جیل کاٹنے والے شخص کو موت کے بعد انصاف مل گیا، سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کو 17 سال بعد بری کر دیا، ملزم 4 سال قبل ہی جیل میں انتقال کر چکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب کے ضلع لودھراں میں 17 سال قبل ہونے والے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ سپریم کورٹ نے جن ملزمان کو بری کیا ہے، ان میں شامل ایک ملزم کا چار سال قبل جیل میں انتقال ہوچکا ہے۔