17 ارب 61 کروڑ 91 لاکھ ڈالر فنانسنگ کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے ،رپورٹ

ہفتہ 25 مئی 2024 02:45

17 ارب 61 کروڑ 91 لاکھ ڈالر فنانسنگ کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے ،رپورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) 17 ارب 61 کروڑ 91 لاکھ ڈالر فنانسنگ کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے ،جولائی سے اپریل صرف 7 ارب 14 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہو سکے۔کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت جولائی سے اپریل 2 ارب 86 کروڑ ڈالر ملے۔ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت عالمی بنک گروپ سے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر ملے۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی سے 70 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موصول ہو سکے، ایک رپورٹ کے مطابق اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 20 کروڑ ڈالر جولائی سے اپریل کے دوران ملے۔

ایشیائی انفراسٹکچر انویسمنٹ بنک سے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ ہوئی، باہمی معاہدوں کے تحت جولائی سے اپریل 87 کروڑ 77 لاکھ ڈالر مل سکے۔سعودیہ عرب سے ادھار تیل کی سہولت کی مد میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد ملے ۔ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کے اجرا سے 88 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ملے، رواں مالی سال 1.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز کا اجرا تاحال نہ ہو سکا۔