Live Updates

ٌوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 25 مئی 2024 02:45

۴ایک روز میں پولیس ٹیموں کے منشیات کے اڈوں پر 288 چھاپے، 140 مقدمات درج، 142 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس ھ*لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میںپنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، مکروہ دھندے میںملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جارہی ہیں ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 288 چھاپے مارے گئے ، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 140 مقدمات درج کرتے ہوئے 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 87 کلو چرس، 12 کلو افیون، ایک کلو سے زائد آئس اور 1681 لٹر شراب برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 25012 چھاپے مارے گئے ، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 11619 مقدمات درج کرتے ہوئے 12186 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 7556 کلو چرس، 122 کلو ہیروئن، 266 کلو سے زائد افیون، 37 کلو گرام آئس اور 148269 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات کی برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات ڈیلرز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ماڈرن فلیورڈ ڈرگز کا دھندہ کرنے والے ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات