نواز شریف آئندہ ماہ ملک گیر دورے کریں گے

اتوار 26 مئی 2024 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ جون سے ملک گیر دورے کریں گے ،پہلے مرحلہ میں کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیم کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اسی سلسلے میں نواز شریف آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دوروں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔