ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین سالہ بچے سمیت دو افراد جانب حق،خاتون سمیت تین زخمی،

منگل 28 مئی 2024 15:33

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین سالہ بچے سمیت دو افراد جانب حق،خاتون ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2024ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک معصوم بچے سمیت دو افراد جا ں بحق ،خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ملتان روڈ قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار دو افراد یو ٹرن سے گزر رہے تھے کہ وہاڑی جانے والے تیز رفتار بس سے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجہ میں 65 سالہ غلام علی جانبحق ہوگیا اور خاتون شدید زخمی ہوگئی بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں عارف والا والا روڈ طفیل اباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے دوران پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجہ میں 375/ای بی کا تین سالہ معصوم بچہ عمران بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی والدہ عابدہ پروین زوجہ عمران کے علاوہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص رانا محمد اکمل سکنہ 303/ای بی شدید زخمی ہوگیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ریسکیو 1122 نےزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔