برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک پاکستانی شہریوں کی مسترد ویزا درخواستوں کی فیس کی مد میں کروڑوں پاﺅنڈ ہڑ پ گئے
یورپی حکومتیں اس پیسے کو ”ریورس ریمٹینس“کا نام دیتی ہیں‘ہرسال غریب ممالک سے مغربی حکومتیں کئی سوملین ڈالر اس مد میں بٹورتی ہیں. تنظیم ”لاگو کلیکٹو“ کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 11 جون 2024
15:50
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اسی برس میں یورپی کمیشن کے ممالک کے لیے پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی 50 فیصد درخواستیں مسترد کردی گئیں جن پر شہریوں نے 33 لاکھ 44 ہزار یوروز خرچ کیے یہ اعداد و شمار ای یو آبزرور کے اشتراک سے شائع کیے گئے، ای یو آبزرور نے رپورٹ کیا کہ یورپی یونین کی حکومتیں مسترد شدہ ویزا درخواستوں کی فیس کی مد میں 13 کروڑ یوروز کما لیتی ہیں یہ حکومتیں اس پیسے کو (ریورس ریمٹینس) کا نام دیتی ہیں. لاگو کلیکٹو میں مارٹا فوریسٹی اینڈ اوتھو مانٹیگازا کی جانب سے مرتب کردہ تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ 2023 میں یورپی کمیشن کے ممالک کے لیے مسترد شدہ ویزا درخواستوں پر 13 کروڑ یوروز خرچ کیے گئے. موقرانگریزی جریدے ”ڈان“ کو دیے گئے ایک بیان میں فوریسٹی نے کہا کہ ویزوں سے متعلق عدم مساوات کے اثرات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں اور دنیا کے غریب ترین لوگ اس کی قیمت چکاتے ہیں، آپ مسترد شدہ ویزوں کی لاگت کو ”ریورس ریمٹننس“ کا نام کیسے دے سکتے ہیں کیونکہ پیسہ غریب ممالک سے امیر ملکوں میں منتقل ہو رہا ہے ہم نے امداد اور ہجرت کے حوالے سے بحث و مباحثہ کرتے ہوئے کبھی اس لاگت سے متعلق نہیں سنا. برطانیہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے مختصر مدت کے ویزوں کے لیے پاکستان سے موصول ہونے والی مسترد درخواستوں کا تناسب بہت زیادہ ہے جو کہ تقریبا 40 فیصد بنتا ہے، اس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو بھاری لاگت کا نقصان برداشت کرنی پڑتا ہے، پاکستان، یورپی کمیشن اور برطانیہ کے درمیان متعدد معاہدوں کے تناظر میں یہ کافی حیران کن ہے. فوریسٹی جو کہ لاگو کلیکٹو کے بانی اور او ڈی آئی کے سینئر وزٹنگ فیلو ہیں نے کہا کہ اس طرح سے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ذرائع سے یورپ پہنچنے کے لیے درپیش چیلنجز ایک سال قبل اس وقت المناک طور پر واضح ہو گئے جب یونان کے سمندر میں کشتی الٹنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے، لوگوں کے پاس پرخطر سفر کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے. ای یو آبزرور کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024 میں مجموعی رقم بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ 11 جون سے یورپی یونین میں سفر کے لیے ویزا درخواست فیس میں بالغ افراد کے لیے 80 سے بڑھ کر 90 اضافہ کردیا جائے گا، اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے مسترد شدہ ویزوں کی فیس کی مد میں 4 کروڑ 40 لاکھ پاﺅنڈز جمع کیے ہیں، جو کہ نتیجہ سے قطع نظر نا قابل واپسی ہیں. یورپی یونین کے رکن ممالک کے مسترد شدہ ویزوں کے اخراجات کا 90 فیصد بوجھ افریقی اور ایشیائی ممالک برداشت کرتے ہیں تجزیاتی رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ یورپی کمیشن کے ممالک کے لیے مختصر مدت کے ویزوں کی درخواست کی فیس 80 یوروز ہے اور برطانیہ کے لیے فیس 100 پاﺅنڈز ہے برطانیہ کے لیے دی گئی ویزا درخواست مسترد کیے جانے کی سب سے زیادہ شرح والے ممالک میں نائیجیریا، پاکستان، بنگلا دیش اور الجیریا شامل ہیں.
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ایک لاکھ روپے کے54چالان جمع نہ کروانے والی گاڑی پکڑی گئی
-
جے ڈی وینس کاامریکا اوریمنی حوثیوں کے درمیان براہ راست مذکرات کا انکشاف
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
-
موٹر سائیکل اور رکشہ کو ہفتہ میں 5سو روپے ‘چھوٹی گاڑی کودس دن میں ایک ہزارکا رعایتی تیل فراہم کیا جائے گا. اقتصادی رابطہ کمیٹی
-
سعودی عرب نے آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں
-
منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ پنجاب پولیس کا مبینہ ناروا سلوک ناقابلِ برداشت ہے
-
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مال روڈ پر ریگل چوک میں پولیس وین پر چڑھ گئے
-
خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور گارڈز کے ساتھ ویڈیو بنوا رہے ہیں اور اغوا ہوگئے؟
-
عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی
-
پنجاب پولیس نے اغواء کرنے کی کوشش کی پھر یہاں سڑک پر پھینک گئے
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنے کارکنان کو چھڑوانے کیلئے خود پولیس کے ڈالے میں بیٹھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.