روس کا ایس یو34 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،دونوں پائلٹ ہلاک

منگل 11 جون 2024 16:29

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) روس کا سپر سونک بمبار طیارہ ایس یو 34 معمول کے تربیتی مشن کے دوران ملک کے پہاڑی علاقے نارتھ اوسیتیا۔الانیہ میں گر کر تباہ ہو گیا ۔حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایایہ حادثہ منگل کی صبح کو پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ یہ طیارہ انتہائی درستگی والے بموں اور میزائلوں سے زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :