اٹلی میں پاکستانی شہریوں کی گاڑی نہر میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کے ڈرائیور انور شہاز کا تعلق گوجرانوالہ اور بابر کا حافظ آباد سے تھا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 19 جون 2024 15:21

اٹلی میں پاکستانی شہریوں کی گاڑی نہر میں جاگری، 2 افراد جاں بحق
میلان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2024ء ) اٹلی میں پاکستانی شہریوں کی گاڑی نہر میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ فرارا کے نزدیک ایک گاؤں پورتے اووررا میں سان کارلو تراوا کی سڑک پر رونما ہوا جہاں گاڑی میں سوار 7 افراد کام پر سے واپس آرہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کے ڈرائیور انور شہاز کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا اور بابر حافظ آباد کا رہائشی تھا جب کہ زخمی ہونے والے پانچوں افراد بھی پاکستانی شہری ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گری، جس کے باعث ایک زخمی نے موقع ہی پر دم توڑ دیا اور دوسرا ہسپتال منتلی کے دوران راستے میں انتقال کرگیا، تاہم ہسپتال میں زیرِعلاج دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔