پاکستان میں ہرسال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتیں‘ ڈٖریپ

ہفتہ 3 اگست 2024 22:43

پاکستان میں ہرسال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتیں‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی ہوئی فروخت پر ڈریپ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں ۔سی او ڈریپ عاصم رئوف نے کہا کہ ملک بھر میں نسخے کے بغیر انٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے‘اینٹی بائوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی بھی کی جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عاصم رؤف کا کہنا تھا کہ بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی بائوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے‘دنیا بھر میں اینٹی بائوٹک ادویات نسخے پر جبکہ پاکستان میں ٹافیوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں۔حکام کے مطابق غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویز کریں گے۔ادویات کی فروخت کے لیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں یہ خلاف بھی ایکشن لیں گے۔ ڈریپ حکام کے مطابق پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :