منشیات کسی بھی معاشرے کےلیے ایک ناسور ہے، میڈیکل آفیسر

اتوار 4 اگست 2024 13:10

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) پشین میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی نے عکرمہ سینٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر زین اللہ کاکڑ نےعکرمہ سینٹر کی کارکردگی کےحوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر نسیم کٹکےزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کسی بھی معاشرے کےلیے ایک ناسور ہے ،منشیات کے عادی افراد معاشرے کاحصہ ہےانہوں نے کہاکہ منشیات ایک ایسا زہر ہے جو نہ صرف انسان کو جسمانی طور پر متاثر کرتا ہے بلکہ ذہنی اور اخلاقی سطح پر بھی انسان کو تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منشیات سے انکار بہتر مستقبل کا ضامن ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :